Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی جارحیت: مکان کے منہدم ہونے سے ایک شہری شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی گذشتہ بمباری کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک فلسطینی شہری جام شہادت نوش کر گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے وسط میں واقع الیرموک کے علاقے میں اسرائیلی بمباری سے پہلے سے متاثرہ مکان کی چھت گرنے سے 20 سالہ نوجوان اسحاق زیاد الکتنانی شہید ہو گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے متعدد واقعات میں کئی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں کیونکہ پناہ گاہوں کے متبادل ذرائع نہ ہونے کے باعث شہری مجبوراً ان گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں جو اسرائیلی بمباری سے جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ درجنوں شہری ہجرت کے خیموں کی سخت زندگی اور شدید مشکلات سے تنگ آ کر اپنے متاثرہ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، حالانکہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان مخدوش مکانات میں رہنا کس قدر پر خطر ہو سکتا ہے۔

قابض اسرائیل نے نسل کشی کے گذشتہ 29 ماہ کے دوران غزہ کی پٹی کے 90 فیصد گھروں اور عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے اور 20 لاکھ سے زائد انسانوں کو بے گھر کر کے در بدر کر دیا ہے جن کی اکثریت اب بوسیدہ خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan