Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

القنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان کی شہادت

القنیطرہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ کے مطابق جمعہ کی شام ملک کے جنوبی صوبے القنیطرہ کے دیہی علاقے میں مزرعہ الزعرورہ کے مغرب میں قابض اسرائیل کے ایک ٹینک کی جانب سے کی گئی وحشیانہ گولہ باری کے نتیجے میں ایک شامی نوجوان جام شہادت نوش کر گیا۔

شامی ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق اسی علاقے میں قابض دشمن کی اس جارحیت کے نتیجے میں ایک اور نوجوان شدید زخمی بھی ہوا ہے۔

قابض اسرائیل کی افواج نے جمعہ کی شام ہی قنیطرہ کے جنوبی دیہی علاقے میں بلڈوزر کے ذریعے مٹی کے تودے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے متعدد اہم راستوں کو بند کر دیا۔

قابض اسرائیل کی افواج کی جانب سے شام کی سرزمین پر دراندازی، بلا اشتعال بمباری اور یکطرفہ سفاکیت پر مبنی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan