Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

شام میں فلسطینی اسیران کی سزائے موت کی سخت مذمت، شہری سراپا احتجاج

دمشق – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شام کے دارالحکومت دمشق اور کئی دیگر شامی شہروں میں قابض اسرائیل کی نام نہاد پارلیمنٹ کنیست کی جانب سے حال ہی میں منظور کیے گئے فلسطینی اسیران کی سزائے موت کے کالے قانون کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے جہاں انہوں نے عربی، عبرانی اور انگریزی زبانوں میں لکھے ہوئے کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ان بینرز پر اس ظالمانہ قانون کی منسوخی اور فلسطینی شہریوں کے خلاف قابض اسرائیل کی سفاکیت کو فوری طور پر روکنے کے مطالبات درج تھے۔

احتجاج کرنے والوں نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس انسانیت سوز قانون کو ختم کرانے اور بے گناہ فلسطینی اسیران کو پھانسی کے پھندے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ گذشتہ پیر کو قابض اسرائیل کی پارلیمنٹ نے ایک انتہائی متنازعہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں فلسطینی اسیران کو سزائے موت دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ غاصب صہیونی ریاست کے اس اقدام نے پوری دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور اسے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ایک منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan