Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان پر اسرائیلی حملے جاری: شہداء 1318، زخمی 3935 تک پہنچ گئے

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی وزارت صحت نے جاری کردہ اپنے تازہ ترین بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ماہ کی دو تاریخ سے لبنان پر جاری قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 1318 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 3935 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جانی نقصان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب عسکری کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور محاذ آرائی کا دائرہ مزید وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں واضح کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی قابض اسرائیل کی فضائی غارت گری کے نتیجے میں مزید 50 افراد جام شہادت نوش کر گئے اور 185 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار غاصب دشمن کی جانب سے حملوں کی سنگین رفتار اور متعدد علاقوں کو نشانہ بنانے کی سفاکیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

میدانی صورتحال کے حوالے سے حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے القوزح اور القبطرہ سمیت کئی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کے اجتماعات اور فوجی ٹھکانوں پر مارٹر گولوں اور ڈرون طیاروں سے حملے کیے ہیں۔ یہ جوابی کارروائیاں لبنان پر ہونے والے مسلسل اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں۔

یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب علاقائی سطح پر تصادم کی لہر پھیل چکی ہے اور ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے اثرات لبنانی محاذ تک پہنچ گئے ہیں۔ حزب اللہ کی جانب سے قابض اسرائیل کی سمت میزائل داغنے کا سلسلہ جاری ہے جو ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت اور نومبر سنہ 2024ء میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود مسلسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

لبنانی محاذ پر گذشتہ کئی ہفتوں سے حالات تیزی سے سنگین رخ اختیار کر رہے ہیں جبکہ مسلسل بمباری اور بڑھتی ہوئی جانی ہلاکتوں کے باعث انسانی اور سکیورٹی صورتحال کے مزید ابتر ہونے کے خدشات اور انتباہات جاری کیے جا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan