Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج نےمقبوضہ فلسطین میں مکمل گاٶں ملیامیٹ کر دیا، درجنوں خاندان بے گھر

palestine_foundation_pakistan_iof-demolition-al-araqib-village

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقے صحرائے نقب میں ایک گاٶں کے تمام مکانات مکمل طور پر مسمار کر دیے ہیں جس سے درجنوں خاندان ، خواتین، بچے اور دیگر شہری بے گھر ہو گئے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح مقبوضہ فلسطین کے”العراقیب” گاٶں پر بھاری بلڈوزروں اور مکانات مسمار کرنے والی کرینوں کے ذریعے دھاوا بول دیا. کارروائی سے قبل قابض فوج نے لوگوں کو گھروں سے بزور گھسیٹ کا باہر نکالا اور مکانات کی مسماری شروع کر دی. مکینوں کو اپنا ضروری سامان نکالنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی. اور بھاری مشینری کے ذریعے کچھ ہی دیر میں گاٶں کے 45 مکانات کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا. عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ گاٶں کو ملیا میٹ کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی فوجی بکتر بند گاڑیوں، کرینوں اور بلڈوزروں کے ساتھ گاٶں میں داخل ہوئے جبکہ صہیونی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی مسماری کی مہم کے دوران نگرانی کرتے رہے. خیال رہے کہ صحرائے نقب کے وہ تمام علاقے جو قیام اسرائیل کے دوران 1948ء میں صہیونی ریاست نے قبضے میں لیے تھے، عراقیب گاٶں بھی انہی میں سے ایک ہے. صحرائے نقب میں کل 45 چھوٹے بڑے دیہات ہیں. “عراقیب” کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بقیہ تمام دیہاتوں کے مکینوں کو بھی وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنے گاٶں خالی کر دیں. اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ صحرائے نقب میں فلسطینیوں نے اسرائیل کی اجازت کے بغیر بستیاں تعمیر کر رکھی ہیں. جبکہ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہی ان کے آبائی گاٶں ہیں جن میں ان کے آباٶ اجداد صدیوں سے سکونت پذیر رہ چکے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan