Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

فلسطینی مزاحمت کی کارروائی، غزہ میں اسرائیلی نیٹ ورک کا خاتمہ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں مزاحمتی سکیورٹی کے میدانی ونگ قوت رادع نے ایک بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے مزاحمت کے ایک اہم رہنما پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی تفصیلی سکیورٹی معلومات جاری کی ہیں۔ یہ کارروائی تقریبا دو ہفتے قبل انجام دی جانی تھی جسے دو ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد ناکام بنا دیا گیا جبکہ اس سازش میں مزید دو کارندے بھی ملوث پائے گئے۔

رادع فورس نے اپنے تفصیلی بیان میں واضح کیا کہ تحقیقات سے یہ ہوش ربا انکشاف ہوا ہے کہ شوقی ابو نصیرہ نامی ایجنٹ نے اس گروہ کے کارندوں کو جمع کیا اور ایک اسرائیلی فوجی چھاؤنی کے اندر قابض اسرائیل کے انٹیلی جنس افسر کے ساتھ ان کی خفیہ ملاقات کا اہتمام کیا۔ اس ملاقات کے دوران نشانہ بنائے جانے والے رہنما، ان کی رہائش گاہ، روزمرہ کے معمولات اور حملے کے طریقہ کار کا حتمی نقشہ تیار کیا گیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس گروہ کے ارکان کو خاموش ہتھیاروں (سائلنسرز) کے استعمال کی سخت تربیت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ انہیں ایسی جدید تکنیکی ہدایات اور آلات دیے گئے تھے جن کے ذریعے خفیہ کیمروں کی مدد سے کارروائی کے تمام مناظر براہ راست قابض اسرائیل کے آپریشن روم کو موصول ہونے تھے، جبکہ دشمن نے حملے کے وقت فضائی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کرنے کا بھی پختہ وعدہ کر رکھا تھا۔

رادع نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ اس مذموم منصوبے میں حملہ آوروں کی شناخت چھپانے کے لیے میک اپ کے ماہرین کے ذریعے ان کے خدوخال تبدیل کرنا بھی شامل تھا تاکہ وہ سکیورٹی حصار کو توڑ کر ہدف تک آسانی سے پہنچ سکیں۔ تاہم مزاحمتی سکیورٹی کے اہلکاروں کی بیدار مغزی اور چوکسی نے عین آخری لمحات میں اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا۔

اس سکیورٹی کامیابی کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی نسل کشی کی وحشیانہ جنگ 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے مسلسل جاری ہے، جہاں صہیونی دشمن تمام بین الاقوامی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں کا لہو بہا رہا ہے۔

صہیونی سفاکیت کی اس جنگ کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، لاکھوں فلسطینی در بدر ہو چکے ہیں اور غزہ کی پٹی کا بیشتر حصہ مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan