Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

حزب اللہ کے راکٹ حملے میں نہاریا کے آبادکار ہلاک، کئی زخمی

نہاریا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شمالی مقبوضہ فلسطینی اراضی کے شہر نہاریا پر حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں جمعرات کی شام ایک اسرائیلی آباد کار ہلاک ہو گیا ہے۔

عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہر کی جانب داغے گئے راکٹوں نے بڑے پیمانے پر مادی نقصان پہنچایا ہے اور متعدد آباد کار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی تاہم بعد ازاں ایک اسرائیلی آباد کار کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ 28 فروری سنہ 2026ء سے قابض اسرائیل اور امریکہ ایران پر مسلسل حملے کر رہے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک کم از کم 1500 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں سینکڑوں بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب لبنان پر 2 مارچ سنہ 2026ء سے جاری قابض اسرائیل کی مسلسل سفاکیت اور جارحیت کے نتیجے میں لبنانی حکام کے مطابق اب تک 1094 افراد شہید اور 3119 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

اس کے برعکس ایران اور جنوبی لبنان سے حزب اللہ کے جوابی حملوں کے نتیجے میں قابض اسرائیل میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 5045 زخمی ہوئے ہیں۔ قابض اسرائیل اپنے جانی اور مادی نقصانات کو سخت ترین سنسرشپ کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan