Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

کینسٹ میں اسیران کی سزائے موت کے قانون پر بحث آئندہ ہفتے ہوگی

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی کینسٹ میں قومی سکیورٹی کمیٹی نے گذشتہ رات اسیران کو سزائے موت دینے کے مجرمانہ قانون کے ایک متفقہ فارمولے کی منظوری دے دی ہے تاکہ اسے دوسری اور حتمی خواندگی کے لیے کینسٹ میں پیش کیا جا سکے۔

اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے قانون کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اسے آئندہ ہفتے حتمی منظوری کے لیے کینسٹ میں پیش کیا جائے گا یہ پیش رفت قانون کے حتمی فارمولے پر اتفاق رائے کے لیے مہینوں کی مشاورت اور سینکڑوں اعتراضات پر غور کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

قانون کا حتمی متن یہ کہتا ہے کہ جو شخص قوم پرستی کے محرکات اور ریاست اسرائیل کی دشمنی میں قتل کا سبب بنے گا اسے سزائے موت دی جائے گی اور یہ سزا حکم نامے کی تاریخ سے 90 دن کے اندر پھانسی کے ذریعے دی جائے گی۔

قانون وزیراعظم کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ مخصوص وجوہات کی بنا پر سزا پر عمل درآمد ملتوی کر دیں بشرطیکہ کل مدت 180 دن سے زیادہ نہ ہو۔

یہ قانون کارروائی کرنے والے فلسطینیوں اور فلسطینیوں پر حملہ کرنے والے آباد کاروں کے درمیان فرق کرتا ہے جس سے آباد کاروں کو اس قانون سے مستثنیٰ رکھنے کا راستہ کھل جائے گا۔

دوسری جانب وزیر قومی سکیورٹی ایتمار بن گویر نے کمیٹی کی اس منظوری کو صہیونی ریاست کی تاریخ میں ایک بے مثال اور تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

قابض اسرائیل اپنی جیلوں میں تقریباً 9500 فلسطینیوں کو قید کیے ہوئے ہے جہاں انہیں بھوک اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان جرائم کی شدت میں اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک بے مثال اضافہ ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan