Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

اسرائیل نے غزہ کے 19 فلسطینی قیدی رہا کر دیے

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غاصب صہیونی ریاست کی تاریک اور پرتشدد زندانوں میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد 19 فلسطینی اسیران کو بالآخر رہائی نصیب ہو گئی۔ یہ خوش نصیب فلسطینی کرم ابو سالم بارڈر کے ذریعے غزہ پہنچے جہاں سے انہیں فوری طور پر شہدا الاقصیٰ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریڈ کراس کی ٹیموں نے قابض اسرائیل کی جیلوں میں صہیونی سفاکیت کا نشانہ بننے والے ان اسیران کو دیر البلح میں واقع شہدا الاقصیٰ ہسپتال پہنچایا تاکہ انہیں ضروری طبی امداد اور دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔ رہائی پانے والے ان اسیران کے چہروں پر آزادی کی خوشی کے ساتھ ساتھ صہیونی قید خانوں میں ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے گہرے نقوش بھی نمایاں تھے۔

اسیران میڈیا آفس نے آج شام ان تمام فلسطینیوں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے جو قابض اسرائیل کی قید سے رہا ہو کر اپنی مٹی کی خوشبو میں سانس لینے کے قابل ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں درج ذیل نام شامل ہیں۔

1- جہاد ناصر حافظ سلمان – بیت لاہیا
2- سامی سلیمان سلمان ابو ستہ – خان یونس
3- احمد بشیر محمد نصر – جبالیا
4- ماہر عبداللہ صالح العطوی – التفاح
5- محمود اسماعیل علی غبن – بیت لاہیا
6- ناہض احمد الفجم – خان یونس
7- صالح ایوب صالح العطوی – الشیخ عجلین
8- خلیل ابراہیم سلامہ الجبالی – الزیتون
9- عید عید محمد نبہان – جبالیا
10- عمر سالم محمد الربایعہ – الزوایدہ
11- رمضان عوض رمضان النجار – جبالیا
12- محمود عودہ راضی زمقاط – خان یونس
13- علاء زکریا حسنی کحیل – غزہ
14- خلیل ابراہیم عرفہ زرندح – غزہ الدرج
15- کرم احمد کامل الہندی – خان یونس
16- احمد محمد احمد الشاعر – خان یونس
17- اشرف محمد حسن زمقاط – خان یونس
18- فارس احمد محمود الشاعر – خان یونس
19- غسان روحی محمود عقل – جبالیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan