Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

الاقسام بریگیڈز: دشمن کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرنا جارحیت روکنے کا واحد راستہ ہے

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ہفتے کی شام سپاہ پاسداران انقلاب ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کی بھرپور تحسین کی ہے جن میں قابض اسرائیل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور جس کے نتیجے میں متعدد آباد کار ہلاک و زخمی ہوئے۔

القسام بریگیڈز کے عسکری ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ اپنے بیانات میں ان حملوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انتہائی طاقتور قرار دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان حملوں میں نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے قابض ریاست کے اندرونی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عسکری ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملے ایران کے خلاف امریکہ اور قابض اسرائیل کی جارحیت اور غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی سفاکیت کا ایک فطری ردعمل ہیں۔

ابو عبیدہ نے اس بات پر زور دیا کہ قابض دشمن طاقت کے سوا کوئی زبان نہیں سمجھتا اور اسے بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرنا ہی اس کی سفاکانہ جارحیت کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دشمن کو لگام نہ دی گئی تو وہ خطے کے ممالک کے خلاف اپنی جارحانہ پالیسیوں میں مزید حد سے تجاوز کرے گا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران امت مسلمہ کے لیے دفاع کی پہلی لائن کی حیثیت رکھتا ہے اور حملہ آور قوتیں کبھی بھی اقوام کے عزم کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

عسکری ترجمان نے امت مسلمہ کے تمام طبقات کو پکارتے ہوئے اپیل کی کہ وہ اپنے اصل دشمن کے خلاف متحد ہو جائیں اور مشترکہ مقاصد بالخصوص فلسطین کی آزادی کے لیے مل کر جدوجہد کریں۔

اسی تناظر میں ہفتے کی شام مشرقی نقب کے علاقے عراد پر ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں 7 اسرائیلی ہلاک اور 120 زخمی ہوئے جبکہ 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ صحرائے نقب میں واقع دیمونا کے علاقے پر ہونے والے ایک اور حملے میں 51 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے اور ایک عمارت زمین بوس ہو گئی۔

دوسری جانب ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے امریکہ اور قابض اسرائیل کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے مرحلے میں ان کے لیے جنگی حالات مزید کٹھن ہو جائیں گے۔ اپنے پریس بیان میں سپاہ پاسداران نے واضح کیا کہ ان کی انٹیلی جنس اور آپریشنل قیادت نے جنگ کے ابتدائی ہفتوں کے دوران دشمن کی کمزوریوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد میدان جنگ میں نئے جارحانہ حربے اور جدید ترین دفاعی نظام متعارف کروا دیے ہیں اور آنے والے وقت میں قابض دشمن کے لیے حالات مزید پیچیدہ اور دشوار ہو جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan