شام نے فلسطینی صدر محمود عباس کے دورہ دمشق کو ملتوی کردیا -ماہرین کے خیال میں محمود عباس کے دورہ شام کو ملتوی کرنے کافیصلہ، دمشق کا فلسطینی صدرکی پالیسی کے خلاف سخت موقف کا اظہار ہے-
محمو دعباس نے آج شام دمشق پہنچنا تھا لیکن شامی حکومت نے انہیں دمشق آنے سے روک دیا- واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے انسانی حقوق کی کونسل میں غزہ جنگ کے متعلق گولڈسٹون رپورٹ پر ووٹنگ رکوانے پر شام نے حیرانی کا اظہار کیا تھا- شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے وزارت خارجہ کے حوالے سے نقل کیا کہ شام کوفلسطینی اتھارٹی کے مطالبے پر شدید تعجب ہوا –
گولڈن سٹون رپورٹ پر ووٹنگ روکنے کامطالبہ اسرائیل کے خلاف مسلمان ممالک کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے جو وہ اسرائیلی رہنماؤں کو جنگی جرائم کے ارتکاب پر عالمی عدالت کٹہرے میں میں لانے کے حوالے سے کررہے ہیں- شامی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ شام غزہ جنگ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے والے اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف ضروری اقدامات کے لئے اپنی اعلانیہ کوششیں جاری رکھے
اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ میں انسانیت کے خلاف جرائم کیے ہیں- شامی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کیاگیا کہ دمشق گولڈسٹون رپورٹ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے کے مطالبے کی حمایت کرے گا- یاد رہے کہ غزہ جنگ کے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندے رچرڈ گولڈ سٹون نے حال ہی میں اپنی رپورٹ پیش کی ہے جس کے منابق جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیااور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں-