Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان پر حملہ، القسام کمانڈر احمد عبداللہ شہید ہوگئے

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اپنے ایک بہاد مجاہد کمانڈر احمد حمدان عبد اللہ (الحاج ایاد) کی شہادت پر دکھ اور فخر کا اظہار کیا ہے جو لبنانی دارالحکومت بیروت میں قابض اسرائیل کی فضائی غارت گری کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ عسکری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر احمد عبد اللہ ان شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رفیقِ اعلیٰ سے جا ملے جو انہیں بدھ 22 رمضان المبارک 1447ھ مطابق 11 مارچ سنہ 2026ء کی صبح لبنانی دارالحکومت بیروت میں غاصب دشمن کی جانب سے کی گئی ایک بزدلانہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی کے دوران آئے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم اپنے شہید کمانڈر کی طویل جدوجہد اور صہیونی دشمن کے خلاف ان کی مزاحمتی تاریخ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ القسام بریگیڈز نے اللہ رب العزت اور اپنے غیور عوام کے ساتھ اس عہد کی تجدید کی ہے کہ وہ اپنے عظیم شہداء اور بہادر سپاہیوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مزاحمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan