Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس: علی خامنہ ای کی شہادت بھی مزاحمت کا عزم نہیں توڑ سکتی

انقرہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ باسم نعیم کی قیادت میں حماس کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے انقرہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔

حماس کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای اور ان کے ساتھیوں سمیت ایرانی عوام کے ان تمام قائدین اور شہداء کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا جو حالیہ صہیونی اور امریکی جارحیت کے نتیجے میں شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے۔

حماس کے وفد نے حماس کی قیادت کی جانب سے علی خامنہ ای اور دیگر ایرانی رہنماؤں و حکام کی شہادت پر ایرانی قیادت اور عوام کو تعزیتی پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر وفد نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ان کے والد کی جگہ انقلاب کی قیادت کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

حماس کی قیادت کے وفد نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پر قابض اسرائیل اور امریکہ کی یہ جارحیت پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس طرح کے ہولناک جرائم آزاد قوموں کے ارادے نہیں توڑ سکتے بلکہ یہ اقدامات حقوق کے دفاع اور مزاحمت کے راستے پر چلنے کے عزم کو مزید پختہ کریں گے۔

باسم نعیم نے ایرانی سفیر کو غزہ کی پٹی، القدس اور پورے فلسطین کی تازہ ترین سیاسی، انسانی اور میدانی صورتحال سے آگاہ کیا اور سیز فائر معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی جانب خصوصی توجہ دلائی۔

دوسری جانب ایرانی سفیر نے حماس کے وفد کا خیرمقدم کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ تہران فلسطینی مزاحمت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan