Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی جارحیت: وسطی غزہ میں پولیس اہلکاروں پر حملہ، 8 اہلکار شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں قصبہ الزوایدہ کے داخلی راستے پر اتوار کی شام قابض اسرائیل کے طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پولیس کے 8 افسران اور اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔

وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ وسطی گورنری میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں 8 شہدا اور 14 زخمیوں کو گورنری کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے الزوایدہ کے قریب پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وسطی گورنری میں مداخلت کار پولیس کے ڈائریکٹر کرنل ایاذ ابو یوسف اپنے 7 ساتھی اہلکاروں سمیت شہید ہو گئے۔

قبل ازیں آج صبح وسطی غزہ میں صیہونی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار شہری شہید ہو گئے تھے۔ یہ کارروائی گذشتہ اکتوبر سے جاری سیز فائر معاہدے کی ان روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی خلاف ورزیوں کا حصہ ہے جو قابض اسرائیل کی جانب سے مسلسل کی جا رہی ہیں۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سیز فائر کے بعد سے اب تک صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 663 ہو چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan