Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

لاہور میں عالمی یومِ القدس کے موقع پر آزادیٔ القدس ریلی کا انعقاد

لاہور(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) تحریکِ آزادیٔ القدس پاکستان کے تحت لاہور میں بھی آزادیٔ القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی اسلام پورہ سے شروع ہو کر اسمبلی ہال القدس تک جاری رہی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے جن پر فلسطین کی آزادی اور قبلۂ اول مسجدِ اقصیٰ کے تحفظ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔

ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذرِ آتش کیے گئے اور فلسطین کی آزادی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan