Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

حیدرآباد میں عالمی یومِ القدس کی مناسبت سے آزادیٔ القدس ریلی

حیدرآباد(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی یومِ القدس کے موقع پر پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی آزادیٔ القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی تحریکِ آزادیٔ القدس حیدرآباد (مشترکہ تنظیموں) کی جانب سے منعقد کی گئی اور قدم گاہ سے شروع ہو کر گل سنٹر تک نکالی گئی۔

ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی اور قبلۂ اول مسجدِ اقصیٰ کے تحفظ کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا۔

مقررین نے کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور امتِ مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ ان کی حمایت میں آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ القدس کا مقصد دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور قبلۂ اول کی آزادی کے لیے جدوجہد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذرِ آتش کیے گئے اور فلسطین کی آزادی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم فلسطینی عوام کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan