اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے بیروت میں لبنانی آرمی چیف جنرل عماد جان قھوجی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی. ملاقات میں لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے سیکیورٹی سے متعلق امور تبادلہ خیال کیاگیا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن علی برکہ، لبنان میں تنظیم مندوبین احمد عبدالھادی اور مشہور عبدالحلیم شامل تھے. ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے راہنما علی برکہ نے کہا کہ لبنانی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات نہایت حوصلہ افزاء اور مفید رہی. ملاقات میں لبنان کے مختلف علاقوں میں قائم پناہ گزین کیمپوں اور وہاں پر موجود فلسطینی مہاجرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا . علی برکہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لبنانی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے بارے میں حماس کے اصولی موقف سے انہیں آگاہ کیا. لبنانی آرمی چیف کو بتایا گیا کہ حماس تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو دوبارہ ان کے اپنے اصلی وطن فلسطین میں آباد کرنے پر یقین رکھتی ہے اور اسی کی جہد و جہد کر رہی ہے. حماس فلسطینی مہاجرین کو کسی دوسرے ملک میں مستقل طور پر آباد کرنے کی قطعی خواہاں نہیں. ان کا کہنا تھا کہ لبنانی فوجی سربراہ سے ہوئی بات چیت میں بیروت اور دیگرعلاقوں میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں شہریوں کو درپیش مشکلات اور کیمپوں میں شہری سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.