Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

تہران سمیت بڑے شہروں میں یومِ القدس مارچ، اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے

تہران(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایران بھر میں عالمی یومِ القدس کے موقع پر لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو منائے جانے والے اس دن کے موقع پر تہران سمیت بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں عوام نے فلسطینی پرچم اٹھا کر اسرائیل اور امریکہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

اس سال یومِ القدس ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری فوجی حملوں میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

ریلیوں میں شرکاء نے انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی کے نظریات سے وفاداری کا اظہار کیا اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ ایرانی حکام نے بھی ریلیوں میں شرکت کی اور کہا کہ عوام کے عزم کے سامنے بیرونی
دباؤ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan