Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ: 104 اسرائیلی اور امریکی ڈرون مار گرائے

تہران – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ جنگ کے آغاز سے اب تک ملک کے مربوط قومی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے قابض اسرائیل اور امریکہ کے 104 ڈرون طیارے مار گرائے گئے ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے وضاحت کی ہے کہ تباہ کیے گئے ان ڈرون طیاروں میں ہیرمس، ہیرون، اوربیٹر اور ایم کیو 9 جیسے جدید ترین ماڈلز شامل ہیں۔

بیان میں اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ہیرمس طرز کا ایک انتہائی جدید ڈرون طیارہ مار گرانے کے ساتھ ساتھ اسے صحیح سلامت اپنے قبضے میں لینے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے، جسے تکنیکی معائنے اور تحقیق کے لیے ماہرین اور ایرو اسپیس انجینئرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید بتایا کہ مار گرائے گئے ڈرون طیاروں میں سے 95 فیصد مہلک ہتھیاروں سے لیس تھے، جنہیں ملک کے مربوط فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ان کے مشن کی تکمیل سے قبل ہی شناخت اور تعاقب کے بعد فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ یہ کارروائیاں غاصب صہیونی ریاست اور اس کے سرپرستوں کی جانب سے خطے میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی کوششوں کے خلاف بھرپور دفاعی جواب کا حصہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan