Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مشرقی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں قابض اسرائیل کی وحشیانہ گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون صحافی اور دو بچیوں کی شہادت کے چند ہی گھنٹوں بعد، پیر کے روز شہر کے جنوب مشرقی محلے زیتون میں قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ایک اور شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کواڈ کاپٹر نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع محلہ زیتون میں شارع کشکو کے قریب شہریوں کے ایک گروہ پر بم گرایا، جس کے نتیجے میں نوجوان عماد فلفل شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے وسطی علاقے میں قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 46 سالہ خاتون رندہ نصر اللہ البيوک اوسط درجے کے زخموں سے چور ہو گئیں۔

گزشتہ شب آدھی رات سے قبل، قابض دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران غزہ کی پٹی کے وسطی و مغربی حصے میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے ایک خاتون صحافی اور دو کمسن بچیوں سمیت تین فلسطینی خواتین شہید اور 10 دیگر زخمی ہو گئیں۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وسطی غزہ میں الزوایدہ کے مغرب میں واقع السوارحہ کے مقام پر نازحین کے خیموں پر قابض دشمن کی گولہ باری سے شہید ہونے والوں میں 17 سالہ بچی نور صالح الشلالفہ، 12 سالہ بچی سلسبیل انور فراج اور ریڈیو قطر کی نامہ نگار 46 سالہ خاتون صحافی آمال محمد شمالی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں 10 دیگر شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے نصیرات میں واقع العودہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ روز اتوار کو بھی قابض دشمن کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوئے؛ ان میں سے دو شہری غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنے، جبکہ ایک نوجوان شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے بیت لاہیا میں قابض افواج کی گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اسی طرح ایک بچی بھی سابقہ زخموں کے سبب جام شہادت نوش کر گئی۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر سنہ 2024ء سے قابض افواج غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں فضائی و توپ خانے کی گولہ باری اور فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل دھجیاں اڑا رہی ہیں۔

گورنمنٹ میڈیا آفس کی جانب سے قابض دشمن کی خلاف ورزیوں سے متعلق جاری کردہ روزانہ کی شماریاتی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی کل تعداد 648 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 200 بچے، 85 خواتین اور 22 معمر افراد شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ کل شہداء میں سے 46 فیصد سے زائد بچے، خواتین اور بوڑھے ہیں جو قابض دشمن کی نسل کشی کا نشانہ بنے۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی تعداد 1721 ہو چکی ہے، جن میں 518 بچے، 343 خواتین اور 90 معمر افراد شامل ہیں۔ کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے ان زخمیوں کی شرح 55.7 فیصد ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قابض دشمن کی فوجی کارروائیوں کا اصل ہدف نہتے شہری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan