Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

نابلس میں یہودی آبادکاروں کے حملے، 4 فلسطینی شدید زخمی

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے متعدد جنوبی قصبوں میں پیر کے روز انتہا پسند آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں چار فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں کے ایک گروہ نے جماعین نامی بستی میں متعدد شہریوں پر حملہ کیا اور معتصم صالح نامی شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان پر کالی مرچ کا سپرے کیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عوریف گاؤں میں ایک پتھر کی کان میں کام کرنے والے دو شہریوں طارق راجح احمد عمران اور جبر محمد شحادہ پر یتزہار نامی بستی کے ایک سکیورٹی گارڈ نے حملہ کیا۔ مذکورہ مسلح شخص نے دونوں محنت کشوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس جگہ دوبارہ کام کرنے کی صورت میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں بھی آباد کاروں نے ایک 61 سالہ بزرگ شہری پر دھاوا بول دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر لہو لہان کر دیا جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے رفیدیا ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

اسی تناظر میں انتہا پسند آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے مجدل بنی فاضل پر دھاوا بولا اور ایک مسجد کو اس وقت تالا لگانے اور بند کرنے کی کوشش کی جب نمازی مسجد کے اندر موجود تھے۔ اس اشتعال انگیز اقدام کے باعث پورے قصبے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan