غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 72,133 جبکہ زخمیوں کی تعداد 171,826 تک جا پہنچی ہے۔
طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں مزید 7 شہدا اور 17 زخمیوں کو لایا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں مظلوم فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا شاہراہوں پر پڑے ہوئے ہیں جہاں قابض دشمن کی سفاکیت کے باعث ایمبولینس اور ریسکیو ٹیموں کا ان تک پہنچنا ناممکن بنا دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید وضاحت کی کہ گذشتہ 11 اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہدا کی کل تعداد 648 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 17,728 تک پہنچ گئی ہے اور امدادی ٹیموں نے اب تک ملبے سے 755 شہدا کے پاکیزہ جسد خاکی نکالے ہیں۔
