Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو بند کیا جائے۔ایران میں نظام شخصیت پر نہیں نظریہ پر قائم ہے۔ امریکہ اور اسرائیل ناکام ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام مرکز تحقیقات پاکستان و خلیج کے تعاون سے ماہ رمضان فلسطین کے ساتھ مہم کے عنوان سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں یکجتہی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی معروف سیاسی ومذہبی شخصیات بشمول پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئر مین سینیٹ نیر بخاری، پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الجق، خلیج تحقیقی مرکز کے صدر ناصر عباس شیرازی، پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئر مین شہیر حیدر سیالوی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹڑی جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں ۳۲ رمضان کو یوم القدس منائیں گے۔عوام سڑکوں پر نکل کر فلسطین اور القدس کی آزادی کے لئے احتجاج کریں۔ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت تمام تر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔دنیا میں جنگل کا قانون رائج کرنے کی ہر کوشش کو روکنا ہو گا۔ان کاکہنا تھا کہ نیتن یاہو جیسے قاتلوں کو امریکہ میں ریڈ کارپٹ استقبال دے کر امریکی حکومت انسانیت کی توہین کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں نظام شخصیت پر نہیں نظریہ پر قائم ہے۔ امریکہ اور اسرائیل ناکام ہو چکے ہیں۔مقررین نے اپنے خطابات میں غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فی الفور عملی جنگ بندی پر زور دیا۔مقررین نے کہاکہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔
مقررین نے ایران پر مسلط کی گئی امریکی واسرائیلی جارحیت کو خطے کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گریٹر اسرائیل کے راستے میں ایران سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اگر ایران کو نقصان ہو ا تو پر پاکستان سمیت ترکیہ اور دیگر پڑوسی ممالک کو بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان خطے میں مسائل کے حل کے لئے ااپنا کردار ادا کرے اور امریکہ کو خطے میں جارحانہ عزائم سے باز رکھنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔مقررین نے افغانستان کی جانب سے پاکستان میں در اندازی کے واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا اور جنگ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان جنگ دونوں ممالک کے لئے نقصان دہ ہے تاہم معاملات کو گفتگو سے حل کیاجائے۔
کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں وکلاء، دانشور، اسکالرز، جامعات کے اساتذ ہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
والسلام۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan