Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں طبی سامان کی کمی، مریضوں کی زندگیوں پر خطرہ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں طبی نظام کی انتہائی کمزوری کے باعث ضروری ادویات اور طبی سامان ختم ہو رہا ہے، جو مریضوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے اور طبی امداد کی فراہمی کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم حنان بلخی نے غزہ کی وزارت صحت کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طبی پٹیاں اور سرنجوں جیسے بنیادی طبی سامان کے ذخائر پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں۔

بلخی نے مزید کہا کہ پٹی میں صحت کا نظام تاحال انتہائی نازک ہے، ضروری ادویات، زخموں کے علاج کا سامان اور سرجیکل استعمال کی اشیاء کے ذخائر بہت کم رہ گئے ہیں، جبکہ ایندھن کی کمی ہسپتالوں کے کام کرنے کی صلاحیت کو محدود کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک انسانی امداد کی باقاعدہ ترسیل، طبی سامان کی محفوظ منتقلی اور بیرون ملک علاج کے ضرورت مند زخمیوں و مریضوں کے انخلاء کا عمل بحال نہیں ہوتا، مریضوں کو علاج کے لیے جان لیوا تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قابض اسرائیل کے علاقوں میں حکومتی امور کے رابطہ کار یونٹ نے گذشتہ منگل کو کرم ابو سالم بارڈر کو انسانی امداد کے لیے بتدریج کھولنے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل قابض حکام نے ایران کی جانب سے میزائلوں کے خطرے کے بہانے غزہ کی گزرگاہیں بند کر دی تھیں جو کہ ہفتے کے روز ایران پر امریکہ وصہیونی جارحیت کے بعد پیدا ہوا تھا۔

اسی تناظر میں عالمی ادارہ صحت نے اشارہ کہ رفح بارڈر، جو مصر کے لیے مرکزی راستہ ہے، تاحال بند ہے جس کی وجہ سے سنہ 10 اکتوبر 2025 کو سیز فائر معاہدے کے نفاذ کے بعد سے وہاں سے ہونے والا طبی انخلاء معطل ہے۔

ادارے کے مطابق غزہ میں تقریباً 18 ہزار افراد بیرون ملک علاج کے لیے انخلاء کے منتظر ہیں جن میں جنگی زخموں کا شکار بچے اور دائمی امراض میں مبتلا مریض شامل ہیں۔

بلخی نے بتایا کہ ادارہ گذشتہ منگل اور بدھ کو کچھ طبی سامان اور ایندھن داخل کرنے میں کامیاب ہوا تاہم متعدد ٹرک اب بھی مصری صوبے شمالی سینا کے شہر العریش میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ داخل ہونے والے ٹرکوں کی تعداد 200 سے زیادہ نہیں ہے جبکہ پٹی کو روزانہ تقریباً 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے، یہ مقدار غزہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔

اقوام متحدہ کی عہدیدار نے ہسپتالوں کے لیے ایندھن کی بڑی مقدار داخل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ غزہ کے 36 میں سے آدھے ہسپتال سیز فائر معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باعث اب بھی بند ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan