Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کی بیخ کنی کیلئےاسرائیل عباس ملیشیا کو50 بکتربند گاڑیاں دے گا

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-israel2

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کو اس شرط پر 50 روسی ساختہ بکتربند گاڑیاں دینے پرغور کر رہا ہے کہ عباس ملیشیا انہیں مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے خلاف استعمال کرے گی. یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امریکی نگرانی میں بالواسطہ طور پر مذاکرت جاری ہیں جبکہ امریکا فریقین پر براہ راست بات چیت پر زور دے رہا ہے. مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل کی طرف سے عباس ملیشیا کو پچاس بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنا سیاسی مذاکرات کا نتیجہ ہے. کثیرالاشاعتی اسرائیلی موقر اخبار”ہارٹز” نے اتوار کی اشاعت میں شامل ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیلی حکومت کو دو ٹوک انداز میں اپنی فوجی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے. محمود عباس کی طرف سے اسرائیل سے فوجی ساز و سامان کی مدد میں تعاون کی درخواست کے بعد اسرائیلی انتظامیہ نے عباس ملیشیا کو پچاس بکتربند گاڑیاں فراہم کرنے پرغور شروع کیا گیا ہے. خیال رہے کہ یہ پچاس بکتربند گاڑیاں اسرائیل نے روس سے دو سال قبل دفاعی شعبےمیں تعاون کے ایک معاہدے میں حاصل کی تھیں. رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں سینٹرل زون کے آپریشنل کمانڈر کی جانب سے عباس ملیشیا کو فوجی گاڑیاں فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے. حتمی فیصلے کے بعد یہ فوجی گاڑیاں اردن کے راستے فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کی جائیں گی. رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے فوجی تعاون کی مد میں کیے جانے والا یہ تعاون نتیجہ خیز ثابت ہونا چاہیے. اس کے لیے عباس ملیشیا کو اس امر کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ بکتربند گاڑیوں کے ذریعے مغربی کنارے میں حماس اور اسرائیل مخالف عناصر کی بیخ کنی میں مدد حاصل کریں. واضح رہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے بھی فلسطینی اتھارٹی کو بکتربند گاڑیوں کی موجودہ مقدار کا نصف فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا. تاہم ان کے دورے حکومت میں یہ گاڑیاں فراہم نہیں کی گئیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan