Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، متعدد فلسطینی شہری گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غاصب صہیونی دشمن کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کے عزائم کو کچلنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں۔ گذشتہ رات اور آج منگل کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس گورنری کے مختلف علاقوں میں سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مہم چلائی۔ اس کارروائی کے دوران دو خواتین اور سابق اسیران سمیت کم و بیش 40 شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ گرفتاریاں خاص طور پر قلقيليہ، رام اللہ، الخلیل اور القدس میں کی گئیں۔

قلقيليہ میں قابض اسرائیلی افواج نے سنیریا، کفر ثلث اور راس عطیہ کی بستیوں میں وسیع پیمانے پر چھاپے مارے، گھروں کی حرمت پامال کی اور شہریوں کو فیلڈ انٹرویو کے نام پر ہراساں کیا۔ سنیریا سے علاء صادق عمر، جمیل علی عمر، ممدوح غالب بری، احمد اسماعیل زرعی، اسلام یونس، مہند ثائر یونس اور عبدالفتاح یونس کو اغوا کیا گیا۔ کفر ثلث سے شیخ سامر علی شواہنہ اور یاسین محسن سکر جبکہ راس عطیہ سے یاسر مراعبہ اور ان کے بیٹے ہمام کو حراست میں لیا گیا۔

نابلس میں شہر کے مشرقی علاقے عسکر البلد میں گھر پر چھاپے کے دوران امیر عویس کو گرفتار کیا گیا۔ طولکرم میں قابض اسرائیل نے صیدا بستی سے تعلق رکھنے والی سابقہ اسیرہ عبیر محمود عودہ کو رام اللہ سے دوبارہ گرفتار کر لیا؛ واضح رہے کہ وہ سنہ 2011ء میں وفاء الاحرار تبادلہ اسیران معاہدے کے تحت رہا ہوئی تھیں۔ علاوہ ازیں بلعا بستی سے فخری انور حمدان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

رام اللہ اور البیرہ میں قابض فوج نے دیر ابو مشعل گاؤں پر دھاوا بول کر کئی نوجوانوں کو اغوا کیا جن میں آدم مہند، کمال عودہ عساف اور حمزہ المہدی شامل ہیں، جبکہ عابود گاؤں سے نوجوان احمد ایسر البرغوثی کو گرفتار کیا گیا۔ بدرس گاؤں سے محمد نادر عبید، فداء نادی عبید، بہاء عوض اور عز الدین عوض کو حراست میں لیا گیا جبکہ بیتونیا سے اشرف برغال کو گرفتار کیا گیا۔ البیرہ کے الجلزون کیمپ سے سابق اسیر محمد صافی کو گرفتار کیا گیا جو کہ شہید ایسر صافی کے والد ہیں۔

الخلیل میں صہیونی سفاکیت کے نتیجے میں خاتون فاتنہ الشرباتی، محمود القواسمہ، وادی الکرم سے کرم العویوی، جبل الرحمہ سے قصی القصراوی اور استاد امجد ابو حدید کو گرفتار کیا گیا۔ الفوار کیمپ سے سابق اسیر اسید نسیم الترتوری کو دوبارہ اغوا کیا گیا جبکہ عبداللہ اکرم النتشہ کو بھی حراست میں لیا گیا۔

مقبوضہ القدس گورنری میں ابو دیس بستی پر حملے کے دوران عبد جلال صلاح، یوسف نضال النوافلۃ، عبد الخطیب عواد اور بشار عواد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ القدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ سے سابق اسیر حمزہ طلب کو حراست میں لیا گیا۔ بیت لحم میں عایدہ کیمپ سے مہدی بسام اور دہیشہ کیمپ سے علاء اسکاکیہ کو گرفتار کیا گیا۔ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں ام الفحم شہر سے سماجی کارکن تامر علی خلیفہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

اسیران میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی افواج اجتماعی گرفتاریوں کی پالیسی میں تیزی لا رہی ہیں، جس میں خاص طور پر شمالی اور وسطی مغربی کنارے کے سابق اسیران، خواتین اور نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ تمام کارروائیاں رہائشی محلوں میں تلاشی اور فیلڈ انٹرویو کے پردے میں فلسطینی نصب العین کو دبانے کی ایک منظم کوشش ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan