Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

جارحیت میں اضافہ، حزب اللہ کے شامل ہونے کے بعد جنگ کا دائرہ وسیع

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جمہوریہ ایران پر قابض اسرائیلی ریاست اور امریکہ کی مسلط کردہ جنگ مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہی، جس کے جواب میں ایرانی میزائل حملوں میں تیزی آئی ہے اور تل ابیب سمیت متعدد عرب ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آج صبح دارالحکومت تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ امریکی و اسرائیلی فضائیہ نے ملک کے وسطی شہروں یزد اور اصفہان کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے اور لبنان کے دفاع کی خاطر حیفا کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ قابض اسرائیلی فوج نے نہر لیطانی کے جنوب سے داغے گئے میزائلوں کے جواب میں بیروت کے جنوبی ضاحیہ، جنوبی لبنان اور مشرقی علاقوں پر غارت گری کی۔

قابض اسرائیلی فوج نے آج پیر کی علی الصبح حزب اللہ کے خلاف باقاعدہ جارحیت کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جبکہ اسرائیلی چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف ہجومی معرکہ شروع ہو چکا ہے۔

عبرانی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللہ نے رات گئے سے اب تک لبنان سے 15 میزائل اور 8 ڈرون طیارے داغے ہیں۔

لبنان پر بمباری

لبنانی وزارت صحت نے آج صبح بتایا کہ جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی ضاحیہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 149 زخمی ہوئے ہیں۔

موجودہ سنگین صورتحال اور مسلسل حملوں کے پیش نظر وزارت تعلیم نے آج تمام سکول، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں حداثا اور المجادل کے گرد و نواح، نیز عین بعال، قانا اور الشہابیہ کو نشانہ بنایا۔ فضائیہ نے الحوش، طیردبا، الحلوسیہ، الزراریہ اور الطیبہ و القنطرہ کے درمیانی علاقے سمیت نہر طیرفلسيه اور باتوليه پر بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔

لبنانی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے البازوریہ کے چوک میں واقع ایک عمارت کو بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے شمالی کمان کے سربراہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کے بجائے ایرانی نظام کا انتخاب کیا ہے جس کی اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، انہوں نے حزب اللہ کی قیادت، دفاتر اور عسکری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی۔

اسرائیل پر بمباری

قابض اسرائیلی فوج نے آج صبح ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے جانے کی اطلاع دی ہے، جبکہ اسرائیلی داخلی محاذ نے ایرانی میزائلوں کی دستک کے بعد “گریٹر تل ابیب” اور مقبوضہ بیت المقدس میں قبل از وقت وارننگ کے سائرن بجا دیے۔

داخلی محاذ نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے ایک نئے میزائل حملے کا پتا چلا ہے جس کے بعد بالائی جلیل، گریٹر تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن گونج اٹھے۔

امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا

ایرانی پاسداران انقلاب نے آج علی الصبح امریکی طیارہ بردار بحری جہاز “ابراہام لنکن” اور آبنائے ہرمز میں تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے “وعدہ صادق” نامی کارروائی کے نویں مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کم از کم 6 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے مواصلاتی آلات تباہ ہوئے اور ایران نے امریکی عسکری ٹھکانوں کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کویت میں امریکی سفارت خانے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، سفارت خانے نے کہا ہے کہ میزائلوں کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور امریکی شہریوں کو اپنی جگہوں پر رہنے اور سفارت خانے کی طرف نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عبرانی چینل 12 نے اشارہ دیا ہے کہ آج صبح بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو بھی ایرانی بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ روئٹرز نے شمالی عراق کے شہر اربیل کے ایئرپورٹ پر، جہاں امریکی افواج تعینات ہیں، 3 ڈرون طیارے مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan