Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

ایران پر صہیونی امریکی جارحیت، مشرق وسطیٰ کے استحکام پر حملہ: حماس

غزہ –  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے آج صبح ایران پر شروع ہونے والی امریکہ اور غاصب اسرائیل کی مشترکہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یہ اسرائیلی امریکی جارحیت پورے خطے کو براہ راست نشانہ بنانے کے مترادف ہے اور یہ خطے کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری پر حملہ ہے۔

حماس نے اس جارحیت کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عرب و مسلم امہ سے اپیل کی کہ وہ اس جارحیت اور اس کے ان مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہو جائیں جن کا مقصد عرب و اسلامی سرزمینوں اور وہاں کے عوام کے مفادات کی قیمت پر غاصب دشمن کی خواہشات کے مطابق گریٹر اسرائیل کے قیام کے لیے خطے کا نقشہ دوبارہ ترتیب دینا ہے۔

قابض اسرائیل اور امریکی فوج نے آج ہفتے کے روز ایران پر وسیع فضائی جارحیت شروع کی ہے جبکہ غاصب اسرائیل میں سائرن بج اٹھے جس نے اپنی فضائی حدود بند کر دی اور اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ایران میں فوجی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan