Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غاصب اسرائیل کی جارحیت، لبنان کے جنوبی علاقے نشانہ

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان اورقابض اسرائیل کے درمیان طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی افواج نے آج ہفتے کو جنوبی لبنان کے قصبوں پر فضائی حملے کیے۔

لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی لبنان کے علاقے وادی برغر، قصبہ سجد اور بلاط مرجعیون کے مضافات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ جنوبی لبنان کے ہی قصبے السریری کے گرد و نواح میں بھی دو فضائی حملے کیے گئے۔

لبنانی چینل المیادین نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں اقلیم التفاح کی پہاڑیوں پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے۔

حزب اللہ کے لبنانی چینل المنار کے مطابق غاصب اسرائیلی کواڈ کاپٹر ڈرونز نے قصبہ مرکبا میں تیسری بار دھماکہ خیز مواد گرایا۔

دوسری جانب غاصب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنانی حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔

قابض فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اس کی افواج جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کے خلاف فضائی حملے کر رہی ہیں۔

یہ کارروائیاں نومبر سنہ 2024ء میں نافذ العمل ہونے والے سیز فائر معاہدے کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کے سائے میں ہو رہی ہیں جہاں قابض اسرائیل جنوبی لبنان میں وقفے وقفے سے حملے کر رہا ہے اور گذشتہ جنگ کے بعد سے اب تک لبنان کی متعدد پہاڑیوں اور علاقوں پر اس کا غاصبانہ قبضہ برقرار ہے۔

غاصب اسرائیل نے اکتوبر سنہ 2023ء میں لبنان کے خلاف شروع ہونے والی جارحیت کے دوران 4 ہزار سے زائد افراد کو شہید اور تقریباً 17 ہزار کو زخمی کیا، یہ جارحیت ستمبر سنہ 2024ء میں ایک ہمہ گیر جنگ میں تبدیل ہو گئی تھی۔

قابض دشمن اب بھی لبنان کی ان 5 پہاڑیوں پر قابض ہے جن پر اس نے گذشتہ جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا، اس کے علاوہ وہ دیگر علاقوں پر بھی گذشتہ کئی دہائیوں سے قابض ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan