Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان میں قابض اسرائیلی بمباری، ایک شہری شہید، متعدد زخمی

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی شام لبنان کے جنوبی اور مشرقی حصوں، بالخصوص بقاع کے علاقے کو اپنی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

لبنانی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں واقع علاقے بقاع پر ہونے والی قابض اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک شامی شہری جامِ شہادت نوش کر گیا جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوا ہے۔ لبنانی نیشنل نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ غاصب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع بستی ‘نبی شیت’ کے مضافاتی علاقے ‘الشعرہ’ پر دو فضائی حملے کیے۔

ایجنسی کے مطابق، دو مزید حملوں میں بعلبک کے مغرب میں واقع ‘بیت مشیک’ کے پہاڑی فارمز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ آج غروبِ آفتاب کے بعد سے اب تک ‘بودای’ بستی کے پہاڑی علاقوں پر تیسری بار بمباری کی جا چکی ہے۔ اسی دوران قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ہرمل شہر کے گردونواح پر نیا حملہ کیا، جبکہ بعلبک کے مغربی حصوں پر دوبارہ بمباری کی گئی جس میں ‘بودای’ کے پہاڑی علاقوں اور ‘شمسطار’ کے مضافات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایجنسی نے مزید بتایا کہ غاصب اسرائیل نے بعلبک کے شمال میں واقع ‘حربتا’ بستی کے پہاڑی علاقوں پر بھی دو حملے کیے، جو کہ بعلبک کے مغربی حصے پر جاری مسلسل حملوں کا حصہ ہیں، جبکہ اس دوران دشمن کے جنگی طیارے انتہائی نچلی پروازیں کرتے رہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ان زوردار حملوں کے سلسلے نے بقاع کے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا ہے اور دشمن کے طیارے مسلسل فضائی حدود میں منڈلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان کو آٹھ اکتوبر سنہ 2023 ءسے غاصب اسرائیل کی جارحیت کا سامنا ہے جو ستمبر سنہ 2024ء میں ایک کھلی جنگ کی صورت اختیار کر گئی تھی، جس کے نتیجے میں اب تک 4 ہزار سے زائد افراد شہید اور 17 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جس کے بعد ایک جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم، غاصب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس کے باعث بعد کے ادوار میں بھی سینکڑوں فلسطینی و لبنانی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan