Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلسطینی صحافی کی گرفتاری: مسجدِ اقصیٰ میں اطلاعات کی آزادی محدود

مقبوضہِ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مسجد اقصیٰ اور اس کے گردونواح میں جاری مسلسل تسلط اور پابندیوں کی مہم کے دوران غاصب اسرائیلی افواج نے جمعرات کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے صحن سے صحافی احمد جلاجل کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے صحافی جلاجل کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ مسجد اقصیٰ میں موجود تھے، جس کے بعد انہیں تفتیشی مراکز میں سے ایک مرکز منتقل کر دیا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کی شرط پر رہا کیا گیا، جس میں مزید توسیع کا امکان بھی موجود ہے۔

یہ گرفتاری نمازیوں اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ افراد کے داخلے پر عائد سخت پابندیوں اور قیود کے تناظر میں عمل میں آئی ہے، جبکہ مسجد اقصیٰ اور اس کے گردونواح میں فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کو مسلسل نشانے پر رکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسی سے متعلقہ ایک سیاق میں، مقبوضہ بیت المقدس گورنری نے گذشتہ جنوری کے آغاز سے اب تک بے دخلی کے تقریباً 150 کیسز دستاویزی طور پر درج کیے ہیں، جبکہ رمضان المبارک سے قبل بے دخل کیے گئے افراد کی کل تعداد 200 سے 300 کے درمیان ہے، تاہم درست اعداد و شمار کا تعین کرنا مشکل ہے کیونکہ متعدد فیصلے سرکاری تحریری احکامات کے بجائے فون کالز یا الیکٹرانک ایپلی کیشنز کے ذریعے ابلاغ کیے گئے ہیں۔

گورنری نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران بے دخلی کے فیصلوں کی تعداد تقریباً 2630 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ صرف جنوری کے مہینے میں بے دخلی کے تقریباً 300 کیسز ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے بیشتر کو رمضان المبارک کی تیاری کے طور پر پیشگی حفاظتی اقدامات قرار دیا گیا ہے۔

بے دخلی کے یہ ظالمانہ فیصلے مسجد اقصیٰ کے پہرے داروں، مرابطین، سماجی کارکنوں، صحافیوں، ائمہ، خطباء اور مقدسی عمائدین کو نشانہ بناتے ہیں۔ یہ وہ منظم پالیسی ہے جو غاصب اسرائیلی حکام ہر سال اس مقصد کے لیے اپناتے ہیں تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران مسجد اقصیٰ کو نمازیوں اور محافظوں سے خالی کرایا جا سکے اور فلسطینی مسلمانوں کو ان کے قبلہ اول سے دور کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan