Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

نسل کشی کے باعث غزہ میں شہادتوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے غاصب اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے شہداء اور زخمیوں کی یومیہ شماریاتی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پٹی کے ہسپتالوں میں ایک نیا شہید اور آٹھ زخمی لائے گئے۔

وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہداء کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہے جبکہ ایمبولینس عملہ اور دفاع مدنی کی ٹیمیں مسلسل تباہی اور میدانی حالات کی سنگینی کے باعث اب تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ گیارہ اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی کل تعداد 615 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,651 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران ملبے سے 726 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی غاصب اسرائیل کی اس بربریت کے آغاز سے اب تک کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق شہداء کی کل تعداد بڑھ کر 72,073 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 171,749 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ ہولناک انسانی جانی نقصان غزہ کی پٹی کے باسیوں پر مسلط کردہ بدترین انسانی اور طبی تباہی کے سنگین اثرات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan