Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے امن کونسل اسرائیل پر دباؤ بڑھائے، حماس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)ا اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ “امن کونسل” کے اجلاس کے ردعمل میں قابض اسرائیل نے آج علی الصبح سے مشرقی غزہ کی پٹی میں بمباری، گھروں کو مسمار کرنے اور تباہی و بربادی کے عمل میں مزید تیزی پیدا کر دی ہے۔

اپنے ایک پریس بیان میں حازم قاسم نے کہا کہ قابض دشمن کا یہ سفاکانہ طرز عمل اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اسے کسی بین الاقوامی بات چیت یا عالمی ضمیر کی کوئی پرواہ نہیں ہے، بلکہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے اپنے مخصوص اور بدتر ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

حازم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امن کونسل میں شامل تمام فریقین قابض اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کو رکوانے اور سیز فائر کے معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کو لگام دینے کے لیے اپنا حقیقی اور بھرپور اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دباؤ بڑھائیں۔

واضح رہے کہ امریکی اور یورپی تعاون کے ساتھ قابض اسرائیلی افواج سات اکتوبرسنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی میں بدترین نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ اس سفاکیت میں معصوم شہریوں کا قتل عام، انہیں بھوکا پیاسا رکھنا، شہروں کی تباہی، جبری ہجرت اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شامل ہیں۔ قابض اسرائیل نے تمام بین الاقوامی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو مکمل طور پر پس پشت ڈال رکھا ہے۔

اس جاری نسل کشی کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ قابض دشمن کی جانب سے پیدا کردہ قحط نے کئی فلسطینیوں بالخصوص بچوں کی جانیں نگل لی ہیں، جبکہ وحشیانہ بمباری سے غزہ کے بیشتر شہروں اور علاقوں کا نقشہ ہی مٹ چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan