Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

نیٹزاریم کے علاقے میں گذشتہ حملے میں شہید فلسطینی کا جسد خاکی برآمد

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں ایمبولینس عملے نے جمعہ کے روز غزہ شہر کے جنوب میں قابض اسرائیلی افواج کی گولیوں کا نشانہ بن کر کئی روز قبل جام شہادت نوش کرنے والے ایک فلسطینی کی میت نکال لی ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق یہ میت غزہ شہر کے جنوب میں واقع علاقے نیٹزاریم سے ملی ہے جہاں قابض اسرائیلی افواج نے چند روز قبل فائرنگ کر کے اس فلسطینی کو شہید کر دیا تھا۔

دوسری جانب آج غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیا میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

شمالی غزہ کی پٹی ہی میں ایک اور اندوہناک واقعے میں قابض اسرائیل کے کواڈ کاپٹر ڈرون نے شہری فادی خلیف کے خیمے پر بم گرایا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں فضائی غارات، توپ خانے کی گولہ باری اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan