Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

ٓ غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہریوں کی زندگی خطرے میں: انسانی حقوق مرکز

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ مرکز برائے انسانی حقوق نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے اپنائی گئی اس منظم پالیسی کی شدید مذمت کی ہے جس کا مقصد انسانی ہمدردی کے کاموں کو براہ راست نشانہ بنا کر، وسیع پیمانے پر بمباری اور بین الاقوامی قانون کے تحت نسل کشی کے زمرے میں آنے والے اقدامات کے ذریعے غزہ کی پٹی کو رہنے کے ناقابل بنانا ہے۔

مرکز نے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں واضح کیا کہ دو سال سے زائد عرصے سے جاری قابض اسرائیلی فوج کے حملوں نے امدادی اداروں کے دفاتر، امدادی سامان کے گوداموں، ایمبولینس ٹیموں اور طبی و انسانی ہمدردی کے شعبے سے وابستہ کارکنوں کو نشانہ بنایا ہے، جو سنہ 1949ء کے جنیوا کنونشنز اور ان کے اضافی پروٹوکولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انروا پر حملہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ انروا کے خلاف قانون سازی اور میدانی حملوں کا مقصد لگ بھگ بیس لاکھ فلسطینیوں کو فراہم کی جانے والی امدادی، تعلیمی اور طبی خدمات کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑنا ہے۔ مرکز نے اس بات پر زور دیا کہ ایجنسی کی سرگرمیوں پر پابندی کی کوششیں پناہ گزینوں کے خلاف اجتماعی سزائے موت کے مترادف ہیں اور ان کے کاز کو قانونی طور پر ختم کرنے کی ایک تزویراتی چال ہے، تاکہ ایک ایسا ماحول پیدا کیا جائے جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہو اور لوگ سرحدوں سے باہر ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

مرکز نے خبردار کیا کہ یہ سب کچھ غزہ کی پٹی میں بنیادی اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے کسی بھی سول نظام کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ کیا جا رہا ہے، تاکہ بیس لاکھ سے زائد انسانوں کو باوقار زندگی کی کم از کم ضروریات سے بھی محروم رکھا جائے۔

بیان کے مطابق 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی اوسط 259 ٹرک روزانہ رہی، جو کہ طے شدہ تعداد کا محض 43 فیصد ہے۔ مرکز نے زور دیا کہ انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا اور خوراک، ادویات اور ایندھن پر من مانی پابندیاں عائد کرنا اجتماعی سزا کی ایک شکل ہے جو چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 33 کے تحت ممنوع ہے۔

مرکز نے اس بات کی تصدیق کی کہ بقا کے ذرائع مثلاً پانی، بجلی، طبی اور تعلیمی مراکز کو نشانہ بنانا قابض اسرائیل کے اس اشتعال انگیز خطاب اور طرز عمل کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ میں فلسطینی گروہ کو کلی یا جزوی طور پر تباہ کرنا ہے۔ یہ اقدامات سنہ 1948 ءکے نسل کشی کی روک تھام کے کنونشن کے تحت مجرمانہ فعل ہیں، بالخصوص کسی گروہ کو جان بوجھ کر ایسے حالاتِ زندگی میں دھکیلنا جس کا مقصد ان کی جسمانی تباہی ہو۔

طبی نظام کا گھیراؤ اور توانائی کے ذرائع کو نشانہ بنانا

مرکز نے طبی اداروں کے کام پر لگائی جانے والی بے مثال پابندیوں کو ریکارڈ کیا ہے، جہاں غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے جو ان کی مکمل بندش کا باعث بن سکتا ہے۔ اس تناظر میں، ہسپتالوں نے ایک ہنگامی اپیل جاری کی ہے جس میں بجلی کے جنریٹر اور ان کی مرمت کے لیے درکار اسپیئر پارٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قابض حکام کی جانب سے ان اہم آلات کی روک تھام نے انتہائی نگہداشت کے وارڈز (آئی سی یو) میں موجود سینکڑوں مریضوں اور بچوں کے انکیوبیٹرز میں موجود نوزائیدہ بچوں کو موت کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔

بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ایندھن کی سپلائی کاٹ کر صحت کے نظام کو جان بوجھ کر مفلوج کرنے کا واضح مقصد غزہ میں رہنے کو موت کے منہ میں دھکیلنا ہے، جو نسل کشی کے جرم کے مادی ستونوں میں سے ایک ہے۔

کراسنگ ڈیموگرافک انجینئرنگ کے آلے کے طور پر

غزہ مرکز برائے انسانی حقوق نے زور دیا کہ گزرگاہوں کی مکمل بندش، خوراک و ادویات کی مقدار پر کنٹرول اور زخمیوں و مریضوں کو باہر جانے سے روکنا بھوک اور طبی بلیک میلنگ کو سیاسی اور آبادیاتی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنا ہے۔ گزرگاہوں کو اسکریننگ پوائنٹس میں بدلنا اور ہسپتالوں کے لیے امداد اور لاجسٹک سامان کی روک تھام چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 55 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مرکز نے ان جرائم کی مکمل ذمہ داری قابض اسرائیلی حکام پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کے کاموں کو نشانہ بنانا پورے بین الاقوامی قانونی نظام پر حملہ ہے اور ان قواعد کو کمزور کرتا ہے جو مسلح تنازعات کے دوران عام شہریوں کا تحفظ کرتے ہیں۔

مرکز نے عالمی برادری اور بالخصوص جنیوا کنونشن کے فریق ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدوں کا احترام یقینی بنانے کے لیے اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کریں اور نسل کشی و انسانیت کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan