ویٹیکن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹیکن کے اعلیٰ سفارتی اہلکار رڈینل پیٹرو پارولن، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوپ لیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے قائم کردہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شرکت نہیں کریں گے، کیونکہ عالمی تنازعات سے نمٹنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ کی ہے۔
پارولن نے کہا کہ امن و سلامتی کےمعاملات میں اقوام متحدہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور عالمی تنازعات سے نمٹنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ کو ہی سنبھالنی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ویٹیکن اپنی خاص مقام کی وجہ سے امن بورڈ میں شرکت نہیں کرے گا، کیونکہ وہ دوسری ریاستوں کی طرح نہیں ہے۔
ویٹیکن کے سفارتی اہلکار نے مزید کہا کہ غزہ کا تنازع حل کرنے کے لیے نئے پلیٹ فارم بنانے کے بجائے عالمی اتفاق رائے کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔