Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

دہشت گرد صہیونی گروہ ‘ہل ٹاپ یوتھ’ نے فلسطینیوں پر متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے میں دہشت گرد دیہودی آباد کاروں کی انتہا پسند تنظیم ‘ہل ٹاپ یوتھ’ نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور دہشت گردی کی درجنوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور ان مجرمانہ حملوں کو عرب دشمن کے خلاف جدوجہد کا ریکارڈ قرار دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس دہشت گرد ملیشیا نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے محض ایک ماہ کے دوران 33 فلسطینی دیہاتوں پر 60 سے زائد حملے کیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تنظیم نے رام اللہ کے قریب واقع مخماس قصبے میں 5 حملے کیے۔ فروری کے مہینے میں اس قصبے کے گردونواح میں مقیم بدو قبائل کو قابض اسرائیل کے آباد کاروں کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے کے باعث علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

فلسطینی وزارت صحت نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گذشتہ بدھ کو مخماس میں آباد کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 19 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

دہشت گرد ملیشیا کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے دوران 12 گھروں کو نذر آتش کیا گیا اور 29 گاڑیوں کو آگ لگائی گئی جبکہ ان وحشیانہ کارروائیوں میں 40 فلسطینی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کے سینکڑوں شیشے توڑنے اور زیتون کے سینکڑوں درخت اکھاڑنے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔

‘ہل ٹاپ یوتھ’ یہودی آباد کاروں کا ایک انتہا پسند دائیں بازو کا گروہ ہے جس کا قیام سنہ 1998ء میں عمل میں آیا۔ یہ گروہ اس نظریے پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطینیوں کو بیدخل کر کے پوری زمین پر نام نہاد گریٹر اسرائیل قائم کیا جائے۔

یہ گروہ اب ایک ایسے آلے میں تبدیل ہو چکا ہے جسے قابض اسرائیلی ریاست سرکاری سرپرستی میں فلسطینیوں پر حملوں اور انہیں اپنے دیہاتوں سے جبری ہجرت پر مجبور کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے تاکہ ان زمینوں پر نئی بستیوں کے قیام کی راہ ہموار کی جا سکے۔

اسرائیلی تنظیم ‘پیس ناؤ’ کی سنہ 2025 کی رپورٹ کے مطابق آباد کار مغربی کنارے کی زرعی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور فلسطینیوں کو وہاں تک پہنچنے سے روکنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ آباد کار قابض اسرائیل کی حکومت اور فوج کی سرپرستی میں فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنے کے لیے خوف و ہراس اور سفاکیت کا سہارا لیتے ہیں۔

موجودہ اسرائیلی حکومت جو کہ تاریخ کی انتہا پسند ترین حکومت ہےنے بستیوں کی تعمیر میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ ‘پیس ناؤ’ کے مطابق سنہ 2025ء میں ریکارڈ 54 بستیوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

اقوام متحدہ اور متعدد عرب و یورپی ممالک نے رواں ہفتے فلسطینی زمینوں پر بڑے پیمانے پر قبضے کی مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سنہ 1967ء کے بعد پہلی بار زمینوں کی رجسٹریشن اور ملکیت کی منتقلی کا عمل شروع کر کے اسرائیل مغربی کنارہ کے الحاق کی کوششوں کو تیز کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan