Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

رمضان کی آمد پر قابض اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام سمیت متعدد افراد کو بے دخل کر دیا

مقبوضہِ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایک پیرامیڈک (طبی امدادی کارکن) کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کا ظالمانہ حکم جاری کیا ہے۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل نے پیرامیڈک سیف الدین ابو جمعہ پر چھ ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جو کہ مذہبی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس سے قبل قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے امام شیخ محمد علی العباسی کو بھی ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کا نوٹس تھمایا۔

قابض اسرائیلی افواج مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنے جارحانہ اقدامات میں مسلسل تیزی لا رہی ہے۔ اس سلسلے میں آئمہ کرام، خطیبوں اور مرابطین (پہرہ دینے والوں) پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، سینکڑوں مقدسی باشندوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے اور نمازیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب انتہا پسند آباد کاروں کے دھاووں کو سخت سکیورٹی حصار میں مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا مقبوضہ بیت المقدس گورنری نے آج جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی حکام رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے استقبال کے لیے بنائے گئے انتظامی اور لاجسٹک منصوبوں پر عمل درآمد کو روک رہے ہیں۔ بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کے 250 سے زائد ظالمانہ احکامات جاری کیے جا چکے ہیں جو فلسطینیوں کو ان کے مقدس مقام سے دور کرنے کی منظم سازش کا حصہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan