Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

رفح کراسنگ پر بیرون ملک سے آنے والا 11 واں قافلہ غزہ میں داخل

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح بری کراسنگ کے ذریعے واپس آنے والے شہریوں کے گیارہویں قافلے کا پیر کی شام خان یونس شہر کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں استقبال کیا گیا۔

یہ قافلہ ان محدود تعداد میں واپس آنے والے شہریوں کا حصہ ہے جو قابض اسرائیل کی جانب سے عائد کردہ سخت ترین پابندیوں اور طریقہ کار کے سائے میں اس سے قبل دس مختلف قافلوں کی صورت میں پہنچ چکے ہیں۔

قابض اسرائیلی حکام مسلسل ایسے ظالمانہ اقدامات اور پابندیاں عائد کر رہے ہیں جن کا مقصد واپسی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنا ہے، جس کے لیے نام نہاد سکیورٹی جانچ کے طریقہ کار میں دانستہ تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں اور مسافروں کی آمد و رفت کو بار بار معطل کیا جاتا ہے۔

راستوں کی بندش اور کراسنگ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات نے واپسی کے اس سفر کو ایک حقیقی خطرے میں بدل دیا ہے، جہاں واپسی کے منتظر فلسطینیوں کو غیر انسانی حالات میں طویل گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ گذشتہ قافلوں میں شامل متعدد مسافروں کو بلیک میلنگ اور فیلڈ گرفتاریوں جیسی پالیسیوں کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

455 شہریوں کی روانگی ممکن ہو سکی

غزہ کی پٹی میں گورنمنٹ میڈیا آفس نے آج پیر کے روز 2 فروری بروز پیر سے 15 فروری بروز اتوار تک رفح بری کراسنگ کے ذریعے مسافروں کی نقل و حرکت کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

میڈیا آفس نے آج ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ اس عرصے کے دوران کراسنگ کے ذریعے بیرون ملک جانے میں کامیاب ہونے والے مسافروں کی کل تعداد 455 رہی، جبکہ اسی دوران غزہ کی پٹی میں واپس پہنچنے والوں کی تعداد 356 ہے، اور 26 مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا اور انہیں سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan