Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے کے اساتذہ کا تنخواہوں کی بندش کے خلاف ہڑتال اور دھرنا دینے کا اعلان

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے اساتذہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے آج منگل سے مکمل ہڑتال اور غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ احتجاج رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے عین قبل ان کی تنخواہوں کی بندش کے خلاف کیا جا رہا ہے، جسے کمیٹی نے “استاد کی عزتِ نفس پر حملہ” قرار دیا ہے۔

کمیٹی نے ایک پریس بیان میں واضح کیا کہ ہڑتال کا آغاز صبح کی اسمبلی سے ہوگا اور یہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی، اس کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم کے دفاتر کے سامنے اس وقت تک کھلا دھرنا دیا جائے گا “جب تک فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے تنخواہوں کی بغیر کسی کٹوتی یا تاخیر کے مکمل ادائیگی نہیں کر دی جاتی”۔

یہ قدم مغربی کنارے میں پیدا ہونے والے اس شدید بحران کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے جس میں جنوری سنہ 2026ء میں 100 سے زائد مرد اور خواتین اساتذہ کی تنخواہیں روک لی گئی تھیں، اس سے قبل تنخواہوں کی صرف 60 فیصد ادائیگی اور کم از کم 2000 شیکل مقرر کرنے پر احتجاج کیا گیا تھا۔

گذشتہ چھ ماہ کے دوران تنخواہوں کا بحران اس وقت مزید سنگین ہو گیا جب قابض اسرائیل نے ٹیکسوں کی وصولی (مقاصہ) کی تمام رقم روک لی، جس کے نتیجے میں ملازمین کی تکالیف میں اضافہ ہوا اور ان پر مالی بوجھ بڑھتا چلا گیا۔

کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ اس موقع پر تنخواہوں کی بندش “محض ایک انتظامی کارروائی نہیں ہے بلکہ یہ استاد کی عزتِ نفس پر کھلا حملہ، ان کے بچوں کے رزق پر براہ راست وار اور ان کے صبر و استقامت کی توہین ہے”۔ کمیٹی نے اساتذہ کو ان کی روزمرہ کی ضروریات اور خاندانی ذمہ داریوں کے سامنے بے بس چھوڑنے اور ان کی واجب الادا تنخواہوں میں کٹوتی کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اساتذہ نے اپنے بیان میں تنخواہوں کی مسلسل بندش کو مسترد کرتے ہوئے کہا: “اب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے، خاموشی اب کوئی راستہ نہیں اور انتظار اب کوئی حل نہیں رہا۔ ہم واضح اور بلند بانگ آواز میں اعلان کرتے ہیں کہ ہم بھوکا رہنا قبول کریں گے نہ ذلت برداشت کریں گے، اور اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے”۔

کوآرڈینیشن کمیٹی نے متعلقہ حکام کو اس فیصلے کے نتائج اور تعلیمی عمل میں آنے والے کسی بھی تعطل کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan