Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

عوفر جیل میں فلسطینی اسیران پر منظم تشدد جاری

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کے نام نہاد وزیر برائے قومی سکیورٹی ایتمار بن گویر نے رام اللہ کے قریب واقع عوفر نامی قابض اسرائیلی عقوبت خانے کی کوٹھڑیوں پر دھاوا بولا اور وہاں قید اسیران کو سزائے موت دینے کی دھمکیاں دیں۔

قابض اسرائیل کے چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق یہ دورہ ماہِ رمضان المبارک کی آمد سے قبل کیا گیا جس کے دوران اس نے اسیران کی کوٹھڑیوں کا چکر لگایا۔

مذکورہ چینل کی جانب سے نشر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جس وقت ایتمار بن گویر نے عوفر جیل پر دھاوا بولا، اس دوران اسیران کے خلاف بدترین تشدد اور سفاکیت کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔

ویڈیو کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے کوٹھڑیوں کے اندر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور صوتی بموں کا استعمال کیا جبکہ قید اسیران پر اسلحہ تان لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایتمار بن گویر نے فلسطینی اسیران کو دھمکی دی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کسی بھی قسم کی تحریک چلانے سے باز رہیں۔ اس نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جیلوں کے حالات میں کی گئی تبدیلیوں پر فخر کا اظہار کیا اور اسیران کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ جیلیں حقیقی قید خانے بن چکی ہیں۔

اس نے جیل انتظامیہ کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جانب سے کی گئی تبدیلیاں اب بھی ناکافی ہیں اور وہ اسیران کے لیے سزائے موت کا قانون منظور کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

انسانی حقوق کے اسرائیلی مرکز ہارٹز اور بتسیلم کی جانب سے جنوری سنہ 2026ء میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کے قید خانے اور حراستی مراکز فلسطینی اسیران کے لیے منظم تشدد کے مراکز میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ یہ ایک باقاعدہ سرکاری پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت اسیران کو جسمانی و نفسیاتی اذیت، بھوک، طبی غفلت اور بیرونی دنیا سے مکمل طور پر کاٹ دینے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر سنہ 2023ء سے دسمبر سنہ 2025ء کے اختتام تک جیلوں اور حراستی مراکز میں 84 فلسطینی اسیران شہید ہو چکے ہیں جن میں ایک کم عمر بچہ بھی شامل ہے۔ تاہم دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شہداء کی تعداد 94 سے کم نہیں ہے، جن میں وہ 6 قیدی بھی شامل ہیں جو داخلی سکیورٹی ادارے (شن بیٹ) کی تفتیش کے دوران دم توڑ گئے۔

قابض اسرائیل کی جیل انتظامیہ کے ستمبر سنہ 2025ء کے اختتام تک کے اعداد و شمار کے مطابق فلسطینی اسیران کی کل تعداد 10 ہزار 863 ہے، جن میں 350 بچے اور 48 خواتین اسیران شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan