Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

شہری دفاع کے اہلکاروں کا البطش قبرستان میں اسرائیلی دراندازی کے نقصانات کا جائزہ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کی غزہ گورنری میں میں شہری دفاع کے عملے نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹیمیں شہر کے مشرقی علاقے میں واقع البطش ہسپتال کے قریبی البطش قبرستان پہنچی ہیں تاکہ وہاں کی زمینی صورتحال کا معائنہ کیا جا سکے اور چند روز قبل اس علاقے میں قابض اسرائیل کی فوجی دراندازی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حجم کا اندازہ لگایا جا سکے۔

شہری دفاع نے ایک پریس بیان میں واضح کیا کہ ان کی ٹیموں کا اس مقام پر داخلہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ساتھ پیشگی ہم آہنگی کے بعد ممکن ہوا ہے، جس کے بعد نشانہ بنائے گئے اس علاقے تک رسائی حاصل کی گئی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس معائنے کا مقصد قابض اسرائیل کی دراندازی اور سفاکیت سے پیدا ہونے والے نقصانات کا ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے، تاکہ قبرستان کے اندر بحالی کا کام شروع کرنے اور درپیش سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری تکنیکی اور لاجسٹک ضروریات کا تعین کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan