Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

ایران کو نشانہ بنانا فلسطین کے حامیوں کے خلاف ایک مہم ہے: ابو عبیدہ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایرانی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران پر کوئی بھی جارحیت پوری امت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اسلامی ریاست کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور طاقت کے ذریعے اپنے مطالبات مسلط کرنے اور داخلی امور میں مداخلت کی مذموم کوشش ہے۔

ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کی جانب سے کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے جون سنہ 2025ء میں ہونے والے معرکہ “وعدہ صادق 3” کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانیوں نے قابض اسرائیل کو جو سبق سکھائے وہ سب کے سامنے ہیں۔ ایران کو اپنا دفاع کرنے اور حملہ آوروں کو دندان شکن جواب دینے کا مکمل قانونی حق حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جاری مسلسل دباؤ، دھمکیاں، محاصرہ اور حملے دراصل اسے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت کرنے والے جرات مندانہ موقف کی سزا دینے کی ایک کوشش ہے۔

ان کا اشارہ تھا کہ فلسطینی مزاحمت نے “امت کے آزاد منش لوگوں” کے تعاون سے معرکہ “طوفان اقصیٰ” کے دوران جس پامردی کا مظاہرہ کیا، وہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan