Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

قابض اسرائیل کی پالیسیوں سے رفح کراسنگ متاثر: حماس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل رفح کراسنگ کے ذریعے سفر کرنے والے فلسطینیوں کی راہ میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور طے شدہ تعداد کے مطابق مسافروں کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

حازم قاسم نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کی کہ قابض اسرائیل نے اب تک طے شدہ تعداد کے مقابلے میں صرف 27 فیصد مسافروں کو گزرنے کی اجازت دی ہے، اس کے علاوہ مسافروں کو قابض فوج کے ہاتھوں دورانِ سفر تفتیش، تشدد اور ہراساں کیے جانے جیسے سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے کراسنگ کے ذریعے سفر میں رکاوٹیں ڈالنا سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حازم قاسم نے ثالثوں اور ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کو رفح کراسنگ کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنائیں اور سیز فائر معاہدے کی تمام شقوں کی وسیع پیمانے پر کی جانے والی ان خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسی تناظر میں غزہ میں گورنمنٹ میڈیا آفس نے بدھ کے روز بتایا کہ سنہ دو فروری 2026ء سے 10 فروری تک رفح کراسنگ کے ذریعے مصر جانے والے مسافروں کی کل تعداد محض 275 رہی، جبکہ 213 افراد غزہ واپس پہنچے اور قابض اسرائیل نے 26 مسافروں کو سفر سے روک کر واپس بھیج دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan