Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی ظالمانہ پالیسی، سابق اسیروں پر غزہ جلاوطنی عائد

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے کفر عقب سے تعلق رکھنے والے سابق اسیر محمود احمد اور جبل مکبر سے تعلق رکھنے والے اسیر محمد احمد حسین الہلسہ کی رہائش منسوخ کرنے اور انہیں غزہ جلاوطن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ روز صبح کے وقت ایک سابق اسیر اور دوسرے زیر حراست اسیر (جو تاحال قابض اسرائیل کی جیلوں میں اپنی سزا کاٹ رہا ہے) کی رہائش منسوخ کرنے کے احکامات پر دستخط کیے۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں چاقو زنی اور فائرنگ کی کارروائیوں کے بعد ان دونوں کو جلاوطن کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی دھمکی دی کہ “ان جیسے بہت سے لوگ بھی اسی راستے پر ہیں”۔

یہ پہلا موقع ہے کہ قابض حکام نے عملی طور پر اس نوعیت کا اقدام کیا ہے۔ یہ اقدام کنیسٹ کی جانب سے اس قانون کی منظوری کے تین سال بعد سامنے آیا ہے جس میں فلسطینی اتھارٹی سے مالی وظائف وصول کرنے کے بہانے فلسطینی اسیروں کی شہریت منسوخ کرنے اور انہیں بے دخل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

قابض اسرائیلی حکام شمالی مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے کفر عقب سے تعلق رکھنے والے سابق اسیر محمود احمد کی رہائش فوری طور پر منسوخ کر کے انہیں جلاوطن کر دیں گے۔ محمود احمد نے سنہ 2001 سے سنہ 2024 تک 23 سال قید کاٹی تھی، انہیں اسلحہ رکھنے اور مزاحمتی کارروائیوں کی منصوبہ بندی سمیت متعدد الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan