Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جنوبی لبنان پھر نشانے پر، اسرائیلی حملوں سے بچے سمیت تین شہری شہید

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کی فضائیہ نے ایک سویلین گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین لبنانی شہری شہید ہو گئے، جبکہ اسی دوران قابض دشمن نے قضاء حاصبیا سے جماعت اسلامی کے ایک رہنما کو اغوا کر لیا۔

لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے قضاء صور کے قصبہ یانوح میں ایک گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوئے جن میں ایک باپ اور اس کا بچہ بھی شامل ہے۔

اسی تناظر میں، قابض اسرائیلی فوج کی توپ خانے نے سرحد پر قائم اپنے نئے ٹھکانوں سے جنوبی قصبے عيترون کے نواحی علاقے الشقہ کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

یہ گولہ باری العرقوب اور حاصبیا کے دیہاتوں کی فضائی حدود میں جاسوس طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی شدید پروازوں کے ساتھ کی گئی، جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس اور تناؤ کی لہر دوڑ گئی۔

ایک خطرناک پیش رفت میں، قابض اسرائیلی فوج کے ایک خصوصی دستے نے قضاء حاصبیا کے قصبہ الہباریہ میں زمینی دراندازی کی اور اجماعت اسلامی کے رہنما اور الہباریہ کے سابق میئر عطوی عطوی کو اغوا کر لیا۔

قابض اسرائیل کے سرکاری ذرائع نے عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے دعوے کے ساتھ مغوی رہنما کو مقبوضہ علاقوں کے اندر منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

قصبے کے مکینوں کی گواہی کے مطابق دراندازی کرنے والے دستے کے ارکان کی تعداد تقریباً 20 تھی، جو علی الصبح رويسات العلم کے مقام سے تلہ سدانہ کے راستے عطوی کے گھر تک پہنچے۔

مغوی رہنما کے اہل خانہ نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے خاندان کے افراد پر تشدد کیا اور ان کی اہلیہ کو زنجیروں سے جکڑ دیا، جس کے بعد وہ گھر سے دستاویزات اور ذاتی اشیاء قبضے میں لے کر نامعلوم سمت کی طرف فرار ہو گئے۔

دوسری جانب جماعت نے ایک سخت گیر بیان جاری کرتے ہوئے اس اغوا کی شدید مذمت کی ہے اور اسے لبنانی خودمختاری پر ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔

جماعت نے عطوی عطوی کی سلامتی کی مکمل ذمہ داری قابض حکام پر عائد کرتے ہوئے لبنانی حکومت اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی فوری رہائی اور سیز فائر معاہدوں کی بار بار ہونے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے حقیقی دباؤ ڈالیں۔

یہ کشیدگی لبنانی وزیراعظم نواف سلام کے ان سرحدی علاقوں کے دورے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے جو گذشتہ مہینوں کے دوران وسیع پیمانے پر تباہی اور نقل مکانی کا شکار رہے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اس کارروائی کا وقت محض ایک گرفتاری سے بڑھ کر سیاسی اور سیکیورٹی پیغامات کا حامل ہے، خاص طور پر ایک نازک جنگ بندی کے دوران مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تناظر میں۔

جنوبی لبنان کے سرحدی قصبے مسلسل بمباری کے نتیجے میں انفراسٹرکچر اور املاک کی بھاری تباہی کا شکار ہیں، جبکہ بے گھر ہونے والے افراد بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے سائے میں اپنے گھروں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لبنانی حلقے عالمی امن فوج “یونیفل” سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دے اور ان فوجی کارروائیوں کا سدباب کرے جو عام شہریوں اور مقامی رہنماؤں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan