Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

لاہور سے فلسطینی عوام کے لیے 100 ٹن امدادی کھیپ روانہ

لاہور(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لاہور ائیر پورٹ سے فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے مزید 100ٹن خیموں کی کھیپ روانہ کر دی گئی ۔ صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یاسین نے سامان روانہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے 100 ٹن خیموں پر مشتمل خصوصی پرواز روانہ کر رہے ہیں۔

پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے اب تک 28 امدادی کھیپیں روانہ کر چکا ہے،جس کے ذریعی2627 ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان غزہ فلسطین کی عوام کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑارہا ہے، امداد کی فراہمی کا یہ سلسلہ ہمارے مشترکہ اقدار ، اسلامی اخوت اور اخلاقی ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan