Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلسطینی قیدی علی دندیس کے خلاف اسرائیلی فوجی عدالت کی سخت ترین سزا

مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی نام نہاد فوجی عدالت نے بیت لحم شہر سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیر علی عبد الحمید دندیس کے خلاف تین مرتبہ عمر قید کے ساتھ ساتھ 52 لاکھ 20 ہزار شیکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یہ فیصلہ اس کے بعد سامنے آیا جب قابض اسرائیلی خصوصی فورسز نے 27 دسمبر 2024 کو ایک پیچیدہ کارروائی کے دوران دندیس کو بیت لحم میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کے اندر سے اغوا کیا، جہاں وہ گذشتہ 17 برس سے قید تھے۔

قابض اسرائیلی حکام نے دندیس پر 28 دسمبر 2007 کو ہونے والی ایک فائرنگ کارروائی میں شرکت کا الزام عائد کیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے، جب ایک مزاحمتی سیل نے الخلیل شہر کے مغرب میں واقع “تیلم” نامی بستی کے قریب تین فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔

اس وقت مزاحمتی سیل کا تعاقب کرتے ہوئے قابض اسرائیلی فورسز کا بیت کاہل بلدہ کے داخلی راستے کے قریب آمنا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں مقاوم باسم النتشہ شہید ہوگئے، جب کہ علی دندیس اور عمر طہ زخمی ہوئے۔ بعد ازاں دونوں کو فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی ایجنسیوں نے گرفتار کرلیا تھا۔

فلسطینی اتھارٹی کی عدالت نے دندیس اور طہ پر دو الزامات عائد کیے تھے جن میں “فلسطینی عوام کے اعلیٰ مفاد کو نقصان پہنچانا” اور “دانستہ قتل” شامل تھے، جس کے بعد انہیں 15 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan