Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

جامعہ کراچی شعبۂ سیاسیات کا فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ

کراچی – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، چیئرمین شعبۂ سیاسیات نے جمعرات کے روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوںنے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوںنے فلسطین، کشمیر، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امریکہ اور ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا، نیز خطے کے امن، استحکام اور عالمِ اسلام پر مرتب ہونے والے اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر محمد علی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فلسطینی کاز کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے، انصاف اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور اہم علاقائی معاملات پر یکجہتی کے فروغ میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مسلسل کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے پلیٹ فارمز موجودہ علاقائی اور عالمی تناظر میں فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو علمی، سیاسی اور عوامی سطح پر زندہ رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ملاقات میں جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والی شعبہ سیاسیات کی ڈاکٹر صوبیہ قادری ایم فل کے طلبہ کے ہمراہ بھی موجود تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan