Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں خصوصی علاج کے 18 ہزار 500 مریض فوری علاج کے منتظر

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں 18 ہزار 500 سے زائد مریض ایسے ہیں جنہیں فوری اور خصوصی طبی نگہداشت کی ضرورت ہے مگر قابض اسرائیل کی مسلط کردہ ناکہ بندی اور تباہ کن حملوں کے باعث یہ سہولیات غزہ میں میسر نہیں۔

ٹیڈروس گیبریسس نے ایکس پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت داروں نے پیر کے روز رفح کراسنگ کے ذریعے 5 مریضوں اور 7 تیمارداروں کو طبی انخلا کے تحت مصر منتقل کرنے کی کارروائی کی حمایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیر کے روز ہی عالمی ادارہ صحت نے غزہ سے مصر کے لیے 5 مریضوں کے طبی انخلا کی کارروائی میں معاونت کی، اور واضح کیا کہ یہ مارچ سنہ 2025ء کے بعد اس راستے سے ہونے والا پہلا طبی انخلا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ پر دو سال سے زائد عرصے سے جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ یلغار کے بعد فوری بحالی اور تعمیر نو ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ صحت کا نظام طبی انخلا پر انحصار کم کر سکے۔

انہوں نے اس امر کی بھی تاکید کی کہ طبی خدمات کی فوری مضبوطی کی جائے، جن میں ادویات اور طبی سامان کی فراہمی، تباہ شدہ مراکز کی مرمت اور بنیادی و ناگزیر خدمات کی توسیع شامل ہے، تاکہ غزہ کے اندر ایک مضبوط اور پائیدار صحت کا نظام قائم کیا جا سکے۔

ٹیڈروس گیبریسس نے مطالبہ کیا کہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے لیے طبی حوالہ جاتی نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ زندگی بچانے والی نگہداشت تک رسائی میں تیزی لائی جا سکے۔

اس سے قبل غزہ میں الشفاء ہسپتال کے طبی کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے بتایا تھا کہ خصوصی طبی کمیٹیاں مریضوں کی حالت کی سنگینی کے مطابق ترجیحات طے کر رہی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت تقریباً 450 مریض نہایت تشویشناک حالت میں انتظار کی فہرستوں میں شامل ہیں، جن میں سے متعدد مریض روزانہ کی بنیاد پر علاج کے لیے غزہ سے باہر منتقل نہ ہو پانے کے باعث جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan